اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں چھبّیس مارچ سے اب تک سعودی عرب کے جرائم کے بارے میں عربی اور جرمن زبانوں میں ایک جامع رپورٹ تیار کی گئی ہے- اس رپورٹ کو آل سعود کی مذمت کے لئے عالمی اداروں میں پیش کیا جائے گا- یمن کے قانون و ترقی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں جن جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، وہ اقوام متحدہ کے منشور، جنگی قوانین، بین الاقوامی قوانین، عرب لیگ کے منشور اور بین الاقوامی ضوابط و اصول کے منافی ہیں- اس قانونی مرکز نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب، بنیادی تنصیبات، معاشی و اقتصادی مراکز، غذائی اشیاء کے گودام، طبی مراکز، رہائشی مکانات، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں، اسکولوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں تک پر، شدید بمباری کر رہا ہے، ان حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثر عورتیں اور بچے شامل ہیں-
.......
/169